خبرگان کونسل کے رکن آیت الله عباس کعبی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں مرحوم آیت الله مؤمن کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور آپ کو مجاھد، مخلص اور انقلابی فقیہ جانا اور کہا: آیت الله مؤمن دقیق النظر فقیہ ، محنتی ، مجاھد اور فعال تھے ۔
انہوں نے مزید کہا: اس متقی اور انقلابی فقیہ نے اپنی پوری عمر اسلام، مکتب اهل بیت(ع)، انقلاب اسلامی، فقھی لحاظ سے نظام کی بقا ، مکتب امام خمینی رہ اور ولایت فقیہ سے وفاداری نیز رهبر معظم انقلاب کی ہمراہی کے لئے وقف کردی تھی ، آپ کی شخصیت جامع الاطراف شخصیت تھی ۔
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے آیت الله مؤمن کو گارڈین کونسل ، نظام اسلامی اور حوزہ علمیہ میں فقھی ستون کے مانند جانا اور کہا: آپ امام خمینی رہ کے برجستہ اور لائق شاگردوں میں سے تھے ، آپ نے اپنی حیات نشر معارف دین اسلام میں صرف کی ۔
انہوں نے آیت الله مؤمن کی علمی منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم نے اپنی تعلیم کے دوران ، مدرسین کونسل کی رکنیت اور گارڈین کونسل کی عضویت کے زمانے میں آپ سے بارہا و بارہا استفادہ کیا ، آیت الله مؤمن سادہ زیست فقیہ ، متقی ، پرھیزگار اور حقیقی مومن تھے کہ حکم الھی کے اجراء ، نظام اسلامی ، انقلاب اور ولایت فقیہ کے دفاع اور منحرف نہضتوں اور افراد کے مقابل سیسہ پلائی دیوار کے مانند تھے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آیت الله مؤمن نفوذ نا پذیر شخصیت کے مالک تھے کہا: آپ کے اندر ذرہ برابر بھی ہوائے نفس نہ تھا ، آپ کی تمام فعالیتیں اور سرگرمیاں اسلام ، مکتب اهل بیت(ع)، دین اسلام پرعمل ، شریعت کے حوالے سے تھی ، آپ ولایت فقیہ اور امام خمینی رہ کی تحریک و انقلاب اسلامی کے مدافع تھے ۔
آیت الله کعبی نےاس عظیم سانحہ کی حضرت ولی عصر(عج)، رهبر معظم انقلاب، مراجع عظام تقلید، حوزات علمیہ ، پسماندگان خصوصا ان کے گھرانے کو تعزیت پیش کی اور خداوند متعال سے آپ کی بلندی درجات اور محمد و آل محمد آل محمد(ص) کے ساتھ محشور کرنے کی دعا کی ۔ /۹۸۸/ ن